ڈی جے براوو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے

سٹار آل رانڈر ہمسٹرنگ انجری کی وجہ سے پہلے کچھ میچز میں اپنی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے‘ کیشو بنسال

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) گجرات لائنز کے سٹار آل رائونڈر ڈی جے براوو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ اس بارے میں فرنچائز کے مالک کیشو بنسال کا کہنا ہے کہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ لیگ کے پہلے کچھ میچوں سے آٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

براوو پچھلے سال گجرات لائیز کے اہم کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ کا حصہ تھے اور انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ڈی جے براوو دسمبر 2016 ء میں بگ بیش لیگ کے دوران ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ گجرات لائیز کے مالک نے امید ظاہر کی ہے کہ براوو اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ تاہم ان کے ٹیم میں واپس آنے کا انحصار ان کی صحتیابی پر ہے۔ براوو کی عدم موجودگی میں آسٹریلوی آل رانڈر جیمز فولکنر ٹیم کا حصہ ہونگے۔ گجرات لائنز اپنا پہلا میچ 7 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :