سوشل میڈیا پر چلنے والے گستاخانہ مواد اور بلاگرز کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:50

سوشل میڈیا پر چلنے والے گستاخانہ مواد اور بلاگرز کے خلاف بھرپور کارروائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ وسابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب نے وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والے گستاخانہ مواد اور بلاگرز کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ناپاک عزائم رکھنے والوں کے خلاف تو فوری حرکت میں آجا نا ہمار ا دینی فریضہ ہے۔

اور حکومت کے چاہیے کہ سوشل میڈیا پر دین اسلام کو بدنام کرنے کی مہم کو کنٹرول کرنے اور گستاخوں کو حتمی انجام دہی تک پہنچانے کے لئے ہر مکتبہ فکر کے جید علمائ پر مشتمل کمیٹی کو قائم کرے جو ہر سطح سے اس پر نظر رکھیں اور انہیں فوری سزائیں دلوائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرا،ْ ت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔

(جاری ہے)

اور ان گستاخ بلاگرز کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے کا قانون موجودہے۔اس کے مطابق سوشل میڈیا مالکان کو بھی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے سفیروں کو وزیر داخلہ نے بلاکر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس میں بہرحال ان سے تاخیر ہوئی ہے۔اسی طرح سے حکومتی کارروائی کا بنیادی شرف چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت صدیقی کو جاتا ہے کہ جنہوںنے جرا،ْ ت کامظاہرہ کیا اور علی الاعلان کورٹ میں اس عقیدے کا اظہار کیا کہ نبی کریم پر اپنے جا ن و مال اور عزت و آبرو اور اپنی نوکر ی کوبھی قربان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بہترین استعمال کے لئے حکومت آگاہی مہم بھی شروع کرے اور ناپاک عزائم رکھنے والے تمام سوشل میڈیا اکا?نٹس کو فی الفور بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :