الطاف حسین اور حسین حقانی غدار ہیں ،انہیں پاکستان لاکر سخت سزا دی جائے، پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی،چوہدری عابد شیر علی

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

فیصل آباد ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور حسین حقانی غدار ہیں ،انہیں پاکستان لاکر سخت سزا دی جائے ۔پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے سول ہسپتال کے لیے 20کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔ 80لاکھ آبادی والے شہر فیصل آبادکے لیے کے تین بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے ڈاکڑز کی کمی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میں الٹرا ساونڈ کلر ڈوپلر مشین کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے سول ہسپتال کے لیے 20کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے جس پر بڑے زور وشور سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بہت جلد کینال روڈ پر 5ارب روپے کی لاگت سے پینے کے لیے میٹھے پانی کے منصوبہ کا افتتاح کریں گے ۔

انہوںنے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے فیصل آباد کے تینوں بڑے ہسپتال مریضوں کی گنجائش سے کم ہیں جبکہ دوسرے شہروں سے بھی مریضوں کی بہت بڑی تعداد یہاں علاج معالجہ کے لیے آتی ہے اس لیے وہ وزیراعلیٰ سے نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے متعلق بھی بات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور حسین حقانی پاکستان کے غدار ہیں۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ان دونوں کو ملک واپس لا کر ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق مقدمہ چلا کر انہیں سخت سے سخت سزا دی جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پر بے شمار بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا الزام ہے اور وہ باہر بیٹھ کر پاکستان اور اس اداروں کیخلاف زہر اگلاتا رہتا ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی حکومت کے ساتھ اس ایشو کو ٹیک اپ کیا اور کوشش کی جا رہی کہ اسے واپس لا کر سزا دی جائے گی جونظریہ پاکستان ، پاک فوج ، اداروں کے خلاف ،پاکستان کو توڑنے کی بات کرے کی سازش کرے اس طرح کے غدار وطن کوپاکستان کی سڑکوں پر لا کر نہ صرف گھسیٹنا چاہیے بلکہ ان پر غداری کا مقدمہ چلا کر سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ایسے شخص کے لیے کسی قسم کی معاف یا رایت نہیں ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے معاملہ پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی گئی وزیردفاع خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور اس مسئلہ کو اجاگر کیا کہ حسین حقانی جیسے غدرار وطن جو پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف سازشیںکرے ایسے شخص کو پاکستان لا کر اس کے خلاف غدراری کا مقدمہ درج کر کے سزا دی جائے۔انہوں نے کہ کہ خواجہ آصف نے حکومت کی طرف سے ایک تجویز دی تھی کہ پاکستان اوراس کے اداروں کے خلاف جو پروپگنڈا کیا جاتا ہے اس کا ہمیں تدارک کرنا ہے ۔

اور ہماری سیکورٹی اوردوسرے ایشوز کو ایشو بنا کر پاسپورٹ اورویزے جاری کرنے کا معاملہ ہے اس میں ان کو کھلی چھوٹ دی گئی وہ جو مرضی کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کے دور میں پاکستان لاوارث نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوںکا بھی ٹرائل ہونا چاہیے جنہوں نے اسے ایواں صدر میں پناہ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر جاوید ہاشمی جیسے شخص پر25سال تک مقدمہ چل سکتا ہے تواس جیسے غدار وطن پر بھی مقدمہ چلا کر دنیا کے لیے مثال بنانا چاہیے۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کرپشن کے بے تاج بادشاہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا اور اس میں حق و سچ کی فتح ہوگی۔