امریکی پابندیوں پراردنی فضائی کمپنی کی مسافروں کے لیے ہدایات

اتوار 26 مارچ 2017 10:10

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) اردنی رائل ایئرلان کی طرف سے حال ہی میں مزاحیہ پیرائے میں یہ اعلان جاری کیا گیا کہ کمپنی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی پابند نہیں۔ اس مزاحیہ اعلان کا مقصد بھی مسافروں پر دباؤ کم کرنے کی کوشش تھی۔گذشتہ ہفتے امریکی حکومت نے الیکٹرانک آلات ہوائی جہازوں میں مسافروں کے ساتھ لانے پر پابندی عاید کی تو اردنی ایئرلائن نے اس کا بھی ظریفانہ حل نکالا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے آفیشل صفحے پر لکھا کہ ’ہم نے ایک ایسا حل نکالا ہے جس کی مدد سے مسافر فضائی سفر کے دوران الیکٹرانک آلات کی کمی محسوس نہیں کریں گے‘۔فضائی کمپنی کی طرف سے مسافروں کے لیے 12 شاہی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ان میں مسافروں سے کہا گیا ہے’دوران سفر کتاب کا مطالعہ کریں‘، اپنے ساتھ والی نشست پر بیٹھے شخص کو خوش آمدید کہیں، ایک گھنٹے تک صرف یہ سوچتے رہیں کہ آپ کو دوران سفر کیا دیکھنا ہے۔ فضائی سروس کے معجزے کو سراہیں، زندگی کے مفہوم کے بارے میں غور کریں اور سوچیں کہ آپ اپنے ساتھ لیپ ٹاپ کیوں نہیں لاسکے ہیں وغیرہ۔

متعلقہ عنوان :