بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کرنا پاکستان کی پالیسی حصہ ہے، ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ

اتوار 26 مارچ 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) عالمی امور کے ماہر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کرنا پاکستان کی پالیسی حصہ ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک بھارت کے مذکرات جب بھی ہوں مسلہ کشمیر کو پاکستان ہمیشہ سرفہرست رکھے گا اور مسلے کا واحد حل بھی مذاکرات ہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈ اکٹر پر ویز نے کہا کہ بھارت انتہا پسندی کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس نے ہمیشہ مسلہ کشمیر پر مذاکرات میں تیسرے فریق کی شمولیت کی مخالفت کی ہے تاہم اگر امریکا چاہیے تو مذاکرت کرا سکتا ہے کیوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کرنا پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے طاقت کے زور سے مسائل کسی صورت حل نہیں ہو سکتے، بھارت ان دنوں شدت پسندی کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ بھارت کو مذاکرات کی افادیت کا اندازہ ہو جائے گا، کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔