شام کے امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے،چینی خصوصی ایلچی

چین ہمیشہ سے امن کا حامی ہے ،سیاسی تصفیے کے لئے مسلسل کوشش کرتا رہیگا

اتوار 26 مارچ 2017 11:40

جینوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جینوا میں شام کے مسئلے سے متعلق پانچویں دور کے مذاکرات میں شریک چینی حکومت کے خصوصی ایلچی شے شاو یان نے کہا کہ اس وقت امن مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں،متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کو مزید فروغ دینا چاہیے اور دوسری طرف شام میں فائر بندی پر عملدرآمد کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے خصوصی ایلچی 22مارچ کو جینیوا پہنچے۔

چینی خصوصی ایلچی نے عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا ، امریکہ ، اردن کے مذاکراتی نمائندوں اور شام کے مختلف گروپوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور امن بات چیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جناب شے شاو یان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے امن بات چیت کا حامی ہے اور شام کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لئے مسلسل کوشش کرنے پر تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :