Live Updates

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لاکر تاریخ دہرا سکتے ہیں ،ْ عمران خان

اتوار 26 مارچ 2017 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہاہے کہ جب تک ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاتی اس وقت تک قوم دوسرا ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی۔

(جاری ہے)

قوم کے نام اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے موجود ہونے کے باوجود ایک بار پھر ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے کیونکہ ہم نے کبھی ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کی بہتری کی کوشش نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی قوم کو صرف اس وقت شکست ہوتی ہے جب اس کا خود پر سے یقین اٹھ جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نئی تھی لیکن اس کے باوجود ہم نے فتح حاصل کی جس کی واحد وجہ یہ تھی کہ ہم نے اپنے ڈر سے شکست کھانے کے بجائے آخری دم تک لڑنے کا فیصلہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :