امریکا کامزید 300 میرینز افغانستان بھیجنے اعلان

میرینزافغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی اتحاد نیٹو کی مدد کریں گے،پینٹاگون

اتوار 26 مارچ 2017 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) امریکا نے رواں برس بہار میں 300 میرینز افغانستان بھیجنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ میرینزافغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی اتحاد نارتھ ائٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکو ایک بیان میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایاکہ اس موسم بہار میں افغان صوبے ہلمند میں 300 کے قریب میرینز بھیجے جائیں گے، جہاں امریکی فوج 2014 سے طالبان کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے، یہ میرینزافغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی اتحاد نارتھ ائٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کی مدد کریں گے۔