امریکی پابندیوں پراردنی فضائی کمپنی کی مسافروں کے لیے تجاویز جاری

فضائی کمپنی کی طرف سے مسافروں کے لیے 12 شاہی تجاویز پیش کی گئی ہیں،ترجمان کا فیس بک پر بیان

اتوار 26 مارچ 2017 12:20

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) امریکی پابندیوں پراردنی فضائی کمپنی نے اپنے مسافروں کے لیے ٹپس جاری کی ہیںتاکہ انہیں سفرمیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی رائل ایئرلان کی طرف سے اعلان جاری کیا گیا کہ کمپنی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی پابند نہیں۔ اس مزاحیہ اعلان کا مقصد بھی مسافروں پر دباؤ کم کرنے کی کوشش تھی۔

جب امریکی حکومت کی طرف سے سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کی امریکا داخلے پر پابندی عاید کی گئی تو اردنی ایئرلائن نے اعلان کیا کہ ’ہمارے ساتھ امریکا کا سفر کریں۔ ہمارے ساتھ سفر کرتے ہوئے آپ کو امریکا داخل ہونے کی اجازت ہے۔گذشتہ ہفتے امریکی حکومت نے الیکٹرانک آلات ہوائی جہازوں میں مسافروں کے ساتھ لانے پر پابندی عاید کی تو اردنی ایئرلائن نے اس کا بھی ظریفانہ حل نکالا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے آفیشل صفحے پر لکھا کہ ’ہم نے ایک ایسا حل نکالا ہے جس کی مدد سے مسافر فضائی سفر کے دوران الیکٹرانک آلات کی کمی محسوس نہیں کریں گے۔فضائی کمپنی کی طرف سے مسافروں کے لیے 12 شاہی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ان میں مسافروں سے کہا گیا ہے’دوران سفر کتاب کا مطالعہ کریں‘، اپنے ساتھ والی نشست پر بیٹھے شخص کو خوش آمدید کہیں، ایک گھنٹے تک صرف یہ سوچتے رہیں کہ آپ کو دوران سفر کیا دیکھنا ہے۔

فضائی سروس کے معجزے کو سراہیں۔ زندگی کے مفہوم کے بارے میں غور کریں اور سوچیں کہ آپ اپنے ساتھ لیپ ٹاپ کیوں نہیں لاسکے ہیں،وغیرہ۔اردنی شاہی فضائی کمنی نے انگریزی زبان میں مسافروں کا دل بہلانے کے لیے ایک چھوٹی سے نظم بھی تیار کی ہے۔

متعلقہ عنوان :