آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں عروج پر

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں گزشتہ کئی سالوں کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ سکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :