بالی ووڈ ‘ شاہ رخ خان کی ٹوئٹر پر فینز کی تعداد 24 ملین سے تجاوز کرگئی

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے سپر ہیرو شاہ رخ خان کی ٹوئٹر مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر25ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان21 اعشاریہ 9ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 3 کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :