سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ اسلامی اتحادی فورسز کی کمان سنبھالیں گے

سابق آرمی چیف مئی میں پہلے سے طے شدہ اتحادی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس کے موقع پر حلف اٹھاسکتے ہیں ،ْ میجر جنرل ریٹائر ڈ اعجاز اعوان

اتوار 26 مارچ 2017 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے 39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے جسے مسلم نیٹو کا نام دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق جنرل کے قریبی ساتھی اور دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے بتایا کہ مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے جس کے بعد حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحاد میں شمولیت کیلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سابق آرمی چیف مئی میں پہلے سے طے شدہ اتحادی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس کے موقع پر حلف اٹھاسکتے ہیں، اس اجلاس میں فورسز کے ڈھانچے، اتحادی ممالک کے اہلکاروں کی تعداد اور دیگر امور کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :