چوہدری لطیف اکبر کا پی پی آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونا میرٹ کی بالادستی ہے‘ مبشر منیر اعوان

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے چوہدری لطیف اکبر کو پی پی آزاد کشمیر کا صدر بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نہ صرف آزادکشمیر میں بلکہ پورے پاکستان میں میرٹ کی بالادستی اور جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے صدر آزاد کشمیر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور اور دیگر کی قیادت میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں مزید مضبوط ہو گی ۔

ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر،نائب صدر پرویز اشرف۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری فیصل ممتا ز راٹھور، سیکرٹری اطلاعات جاوید ایوب،شاہین کوثر ڈار اور ضیا ء قمر کی قیادت میں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی پیپلزپارٹی کی قیادت نے جن میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، وائس چئیرمین آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور سمیت تمام سینر قیادت مبارکباد کی مستحق ہیں کہ جھنوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے دیرنیہ کارکن چوہدری لطیف اکبر کو آزاد کشمیر میں پارٹی کی قیادت سونپی پارٹی قیادت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی نہ صرف پاکستان میں بلکہ آزاد کشمیر میں بھی میرٹ کی بحالی اور جمہوریت کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے مبشر منیر اعوان نے نئی منتخب ہونے والی آزادکشمیر کی قیادت کو مبارکبا د دی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :