چین پاکستان تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں ، شوکت عزیز

مزید منصوبوں میں پاک چین تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا دونوں ملکوں کے تعلقات کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ، بائو فورم میں خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور اب دونوں ممالک ان تعلقات کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت مزید مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، دونوں ممالک نے باہمی احترام ، امن اور ہم آہنگی کی بنیاد پر گہری دوستی کو برقرار رکھا ہے اور یہ تعلقات کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے بائو فورم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس سے قبل بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت قریبی تعاون کررہے ہیں اور یہ مزید منصوبوں پر مستقبل میں بھی تعاون جار ی رہے گا۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے باعث چین اور پاکستان کے درمیان مواصلات ، ٹرانسپورٹ اور ڈ یجیٹل سیکٹر میں رابطے مضبوط ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی صدر شی چن پھنگ کے بارے میں بڑی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم لیڈر اور امن کے داعی ہیں ، وہ وہی کچھ کررہے ہیں جو چین کی ترقی کے لئے ضروری ہے ، معاشی عالمگیریت اور تنہائی کا خاتمہ ایشیاء اور عالمی مستقبل کی بہتری کو یقینی بنا دے گا ، بائو فورم کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم زینگ گائو لی نے ایشین ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقتصادی عالمگیریت ، آزاد تجارت کو فروغ دینے کے لئے کام کریں اور ایشیاء اور انسانیت کو مشترکہ قسمت کی برداری بنا دے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایشیاء کو امن ،جدت ، کھلے پن ، برابری اور انصاف کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :