چینی کمپنی عدیس ابابا میں دو صنعتی پارک تعمیر کریگی

صنعتی پارکس میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں برآمدی اشیاء تیار کرینگی چینی کارکن محنتی اور قابل ہیں ان کے جذبہ سے تحریک ملتی ہے ، سائٹ منیجر الیمو

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) چین ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں ایک صنعتی پارک تعمیر کرے گا ،یہ خصوصی صنعتی زون ایتھوپیاکی معیشت کیلئے انتہائی اہم ثابت ہو گا جہاں مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں مقامی لیبرز کے ساتھ برآمد کرنے والی اشیاء تیار کریں گی ، اررتی صنعتی پارک دارالحکومت عدیس ابابا کے مشرق میں 140کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا جسے چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی ) تعمیر کرے گی ، ملک میں کئی صنعتی پارک تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے یہ ایک ہو گا ، صنعتی پارک پر کام کرنے والے سائٹ منیجر الیمو کا کہنا ہے کہ وہ چینی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ،اگرچہ کام سخت اور گرمی زیادہ ہے لیکن چینی اہلیت کی وجہ سے ہم محنت سے کام کریں گے ، ہماری جلد کا رنگ چینیوں سے مختلف ہے لیکن ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک جیسے ہیں ، چینی کارپینٹر مینٹر ایک محنتی اور قابل کاری گر ہے جو اب چین چلا گیا ہے لیکن اس کی محنت اور اہلیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور اسی نے مجھے یہاں کام کرنے پر آمادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی سی سی سی کے بزنس منیجر و ڈی لو کا کہنا ہے کہ اس پارک کی تعمیر کے لئے 400آدمی کام کریں گے ، یہ پارک ہزاروں ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ، ہم میکیلے سٹی میں ایک اور صنعتی پارک بھی تعمیر کررہے ہیں جو عدیس ابابا سے 783کلومیٹر دور ہے جبکہ چینی کمپنی 220کلومیٹر طویل ایک ریلوے لائن بھی تعمیر کررہی ہے ، اس ریلوے لائن پر بجلی سے چلنے والی گاڑیاں رواں دواں ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :