اٹلی سے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ ، البانوی شائقین کی شدید ہنگامہ آرائی

اتوار 26 مارچ 2017 13:30

میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ہنگامہ خیز ورلڈ کپ کوالیفائر میں اٹلی نے البانیہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔پہلے ہاف میں ایک گول میں خسارے میں جانے کے بعد البانوی شائقین نے میدان میں پٹاخے پھینکے جس پر میچ وقتی طور پر معطل کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

کھیل کے 12 ویں منٹ میں روما کے اطالوی مڈفیلڈر ڈینئیلی ڈی روسی نے پنالٹی پر گول بنایا۔ کھیل کے دوسرے 57 ویں منٹ میں بھی شائقین نے دھویں والے بم گراؤنڈ میں پھینکے، تاہم انتظامیہ نے دوبارہ میچ روکا اور پھر ہنگامہ آرائی کرنے والے شائقین کیخلاف کارروائی کرنے کے بعد مقابلہ مکمل کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :