افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، داعش کے 2کارندوں سمیت 22 دہشتگرد ہلاک

اتوار 26 مارچ 2017 14:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) افغانستان کے صوبے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کی2 کارندوں سمیت22 دہشتگرد مارے گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان میں طالبان کے ٹھکانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

حملے میں 22 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ آلیاس شینو اور داز گل کے مارے جانے کی اطلاع ہیں ۔ ننگرہار کے شہر جلال آباد کو گزشتہ دو برس سے طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے ۔