سردار غلام صادق خان کی پی پی کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر بلاول بھٹو اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

اتوار 26 مارچ 2017 14:40

اسلام آباد/ ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) سردار غلام صادق خان،سابق سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے تنظیم سازی کے مکمل ہونے بعد اب پیپلز پارٹی عوامی عدالت میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ چئیرمین پاکستا ن بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2018 کے عام انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی۔

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو ہونے پر کارکنوں میں ایک نئے جذبے سے کام کرنے کا حوصلہ اُبھرا ہے۔ کشمیر میں جناب چوہدری لطیف اکبر، صدر کی قیادت میں پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ وہ سب سے پہلے پارٹی کے ناراض کارکنوں سے رابطے کر کے میدان میں اُتریں گے اور ماضی کی غلطیوں کو پھر نہیں دہرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے جسے کوئی آمریت یا سازشیں ختم نہیں کر سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کی عدالت عظمی کے پانامہ کیس پر فیصلے کے فورا بعد آمد آمد ہے اور آنے والے وقت میں جمہوری قوتوں کا ایک بڑا اتحاد سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پانامہ کیس پر نظریں لگائے بیٹھی ہے کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

سردار غلام صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو عدالتوں کا احترام کرتی آئی ہے حالانکہ ماضی میں پارٹی کارکنوں اور قیادت کو انصاف کم ہی ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرگٹ کے آئینی حقوق پر فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے ۔فیصلے وہی دیر پا چلتے ہیں جن میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت گزشتہ دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتی رہی اور پھر مارچ، اپریل 2017 میں انتخابات کرانے کا حسین خواب دکھایا جبکہ 1 سال گزرنے کو ہے اور ن لیگ اپنی سمت متعین کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ تعلیمی پیکج پر بھی پیپلز پارٹی کے موئقف کو تسلیم کیا گیا۔

سردار غلام صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پنجاب سمیت بھاری اکثریت حاصل کریگی اور پیپلز پارٹی پھر اپنے ایک بنیادی نظریے پر ملکی ترقی ،عوام کی خوشحالی اور مسلہ کشمیر کی تکمیل کے لیے جد و جہد شروح کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خوشحال معاشرے کی تشکیل ، مزدور اور کسان کی بات کرتی ہے۔ اسلیے اتنا ہی عوام دشمن قوتیں اور استحصالی ٹولہ پروپیگنڈے میں عوام کو مس لیڈ کرتے ہیں۔ مگر پیپلزپارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ہر سازش ،پروپیگنڈے اور عوام دشمن طاقتوں کے مقابلے میں سر خرو ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے پانامہ کیس کے فیصلے کے فورا بعد عوامی عدالتیں گلیں گی اور ہر پروپیگنڈے کا جواب دیا جائے گا۔