بھارت،ہندو مسلم فسادات میں ایک شخص ہلاک ،14زخمی

پانچ ہزار ہندوں نے مسلم رہائشی علاقے پر حملہ کیا اور وہاں درجنوں مکانات نذر آتش کر دیے

اتوار 26 مارچ 2017 15:00

گاندھی نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے دوران ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے دوران ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پانچ ہزار ہندوں نے ایک مسلم رہائشی علاقے پر حملہ کیا اور وہاں درجنوں مکانات نذر آتش کر دیے۔ پتن ضلعے کے ایک گاں میں ہفتے کے روز یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندو طلبہ کی جانب سے مسلمان طلبہ پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا گیا۔ مسلم برادری کے ارکان نے بھی اس دوران پتھرا کیا جب کہ پولیس کو ان فسادات کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ گجرات میں اس سے قبل بھی مذہبی فسادات سینکڑوں افراد کی جان لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :