آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں، سینکڑوں افرادمحفوظ مقامات پر منتقل،سکول بند

اتوار 26 مارچ 2017 15:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں گزشتہ کئی سالوں کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :