شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرنے والے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام تو سامنے لائیں، طلال چوہدی

اتوار 26 مارچ 2017 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرنے والے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام تو سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کر ایک چور ہے،چور اربوں کی کرپشن کرکے شور مچارہے ہیں،پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ وہ کرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چوروں کا ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹروں کے ڈھکن بھی بیچ کر کھا گئے ہیں ، یہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی ۔ انھوں نے کہا کہ شرجیل میمن کی چوریاں ذوالفقار مرزا سے پوچھ سکتے ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرنے والے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام تو سامنے لائیں۔