آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان،ہزاروں افرادکی نقل مکانی

طوفان کل صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، 260کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا مکان،تمام اسکول بند

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں گزشتہ کئی سالوں کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں جس کے تحت سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے،ڈیبی نامی سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :