میامی اوپن ٹینس،اعصام الحق پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہوگئے

اعصام الحق اور جائلز سائمن کی جوڑی کو امریکا کے جیک سوک اور بینجمن نکولس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 26 مارچ 2017 16:00

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی میامی اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے فرنچ جوڑی دار جائلز سائمن کو امریکا کے جیک سوک اور بینجمن نکولس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، امریکی جوڑی نے باآسانی 6-4 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :