میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا

اتوار 26 مارچ 2017 16:00

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا نے ہالینڈ کی ڈیمی سکورز اور جمہوریہ چیک کی ریناتا ورکوا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :