Live Updates

وی آئی پی کلچرکاخاتمہ،عمران خان کے دعوے دھرے کےدھرے رہ گئے

ضمنی الیکشن کوہستان کی انتخابی مہم ،پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کےصدرزرگل کاسرکاری ہیلی کاپٹراورگاڑیوں کابے دریغ استعمال،مخالف امیداروں اورعوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 16:21

وی آئی پی کلچرکاخاتمہ،عمران خان کے دعوے دھرے کےدھرے رہ گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وی آئی پی کلچرکے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹرکوہواسے اڑنے والااڑ ن کھٹولہ سمجھ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ،وزراء کے بعداب پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بھی موجیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر زرگل نے سرکاری ہیلی کاپٹرکابے دریغ استعمال شروع کردیا۔

تحریک انصاف کے ہزارہ ڈویژن کے صدر زرگل آج کل کوہستان میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹرکوذاتی سواری کیلئے استعمال کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ زرگل سرکاری گاڑیوں کابھی بے دریغی سے استعمال کررہے ہیں۔جس پرمخالف امیداروں اورعوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات