Live Updates

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،خیبرپختونخوا حکومت عوام کا پیسہ اپنے ذاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،خیبرپختونخوا حکومت عوام کا پیسہ اپنے ذاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،خیبرپختونخوا حکومت عوام کا پیسہ اپنے ذاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم سکول کے دورے کیلئے بھی ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔…(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات