ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان پیدا ہو گیا ہے،سراج الحق

پانامہ کیس کے فیصلے میں عوام کی جیت اور کرپشن کی ہار ہو گی ،امیر جماعت اسلامی

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے وزیر اعظم نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی ہے ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان پیدا ہو گیا ہے غیر ملکی قرضوں کی شرح اتنی بلند ہو چکی ہے کہ آنے والی نسلیں بھی اس کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی ۔

پانامہ کیس کے فیصلے میں عوام کی جیت اور کرپشن کی ہار ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے قول و فعل میں شدید تضاد ہے اور اپنے ذاتی مفادات کو ہمیشہ قومی مفاد پر ترجیح دی ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کو نافذ کئے ہوئے تین سال ہو چکے ہیں مگر ابھی تک اس پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کو صرف اپنی آسائش کی فکر ہے غریب عوام کا پیسہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی نطر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے ہمارا پڑوسی ملک افغانستان انہی غلط پالیسیوں کی وجہسے پاکستان کا دشمن بن چکا ہے اور سرحدوں پر بسنے والے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک پر قرضوں کا پہاڑ بن چکا ہے جس کا بوجھ آنے والی نسلوں کو بھی اٹھانا ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی عوام کے جان و مال کے تحفظ ، تعلیم ، صحت اور روزگار فرہام کی ذمہ دار ہے ۔ مگر صورت حال اس کے برعکس ہے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں ۔ علاج و معالجہ کی سہولیات نہیں ہیں غریب روٹی کو ترس رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں پانامہ کیس پرلگی ہوئی ہیں عدالت عظمیٰ نے خود کہا ہے کہ ہم ایسا فیصلہل دیں گے جسے عوام بھلا نہیں سکیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور ہماری خواہش ہے کہ عوام کی جیت اور کرپشن کی ہار ہو ۔

۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد اداروں کی کمزوری کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے فوج کو مجبوراً دوبارہ آپریشن ردالفساد شروع کرنا پڑا ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور ہمارے بزدل حکمران امریکہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی اگلے انتخابات میں کسی بھی کرپٹ طبقے یا سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی ۔ (جاوید)