گزشتہ 4 سالوں کے دوران فاٹا میں157 نئے پرائمری سکول تعمیر کئے گئے

سکولوں کی تعداد4540 ہے،2642 لڑکوں اور1898 سکول لڑکیوں کے ہیں،رپورٹ

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) فاٹا میں اس وقت کل 4 ہزار 540 پرائمری سکول ہیں جن میں 2642 لڑکوں کے اور 1898 لڑکیوں کے ہیں گزشتہ چار سالوں کے دوران فاٹا میں 157 نئے پرائمری سکول بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کے سیاسی سرکاری دستاویزات کے مطابق فاٹا کے 4540 سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی کل تعداد 11 ہزار 296 ہے جن میں سے 7 ہزار 31 مرد اساتذہ ہیں اور 4 ہزار 265 خواتین اساتذہ ہیں فاٹا میں ایک سکول کے لئے 2 سے 3 ٹیچر ہی جو ایک سکول کو دیکھتے ہں اس طرح سے فی سکول میں اساتذہ کی تعداد بہت کم ہے جو تقریباً 2.48 فیصد بنتی ہے ۔ (جاوید / طارق ورک)

متعلقہ عنوان :