رواں سال فاٹا میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 18 ارب23 کروڑ20 لاکھ مختص کئے گئے

ترقیاتی سکیموں کی تعداد995 ہے،759 سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے، رپورٹ

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) فاٹا کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 میں کل 995 سکیموں کے لئے 18 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 759 سکیمیں جاری ہیں جن کے لئے 15 ارب 10 کروڑ 90 لاکھ روپے اور 236 سکیمیں نئی ہیں جن کے لئے 3 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق فاٹا میں تعلیم کے شعبہ کے لئے 2016-17 میں 155 سکیمیں ہیں ۔

جن کے لئے 4 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 109 سکیمیں جاری ہیں جبکہ 46 سکیمیں نئی ہیں ۔ جاری سکیموں کے لئے 3 ارب 20 کروڑ اور 80 لاکھ روپے جبکہ نئی سکیموں کے لئے 83 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔صحت کے شعبے کے لئے 2016-17 میں کل 90 سکیموں کے لئے ایک ارب 43 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جن میں 70 نئی سکیموں کے لئے ایک ارب 14 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ نئی 20 سکیموں کے لئے 28 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پبلک ہیلتھ انجیئرنگ 2016-17 میں کل 110 اسکیمیں ہیں جن کے لئے ایک ارب 19 کروڑ 3 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 84 جاری اسکیموں کے لئے ایک ارب 59 کروڑ 90 لاکھ روپے اور 26 نئی اسکیموں کے لئے 31 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ مواصلات کے لئے 2016-17 میں 137 سکیموں کے لئے 4 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 110 سکیمیں جاری ہیں جن کے لئے 3 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہین جبکہ 27 اسکیمیں نئی ہیں جن کے لئے 60 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

مکانات کے لئے کل 64 اسکیمیں ہیں جن کجے لئے 99 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 44 جاری سکیمیں ہیں اور 20 نئی اسکیمیں ہیں ۔ توانائی کی 25 اسکیمیں ہیں جن کے لئے 39 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 14 جاری اور 11 نی اسکیمیں ہیں ۔ فاٹا میں زراعت کے لئے 2016-17 میں کل 40 اسکیمیں ہیں ۔ جن کے لئے 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 34 جاری اور 6 نئی اسکیمیں ہیں۔

لائیو سٹاک اور ڈیرہ کے لئے کل 62 اسکیمیں تھیں جن کے لئے 52 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔جنگلات کے لئے 54 اسکیمیں ہیں جن کے لئے 60 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ماہی پروری کے لئے 7 اسکیمیں ہیں جن کے لئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں دیہی ترقی کے لئے کل 46 اسکیمیں ہیں جن کے لئے 48 اسکیموں کے لئے ایک ارب 36 کروڑ اور 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

آبپاشی کے لئے فاٹا میں 2016-17 کے لئے کل 103 اسکیمیں ہیں جن کے لئے ایک ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ سماجی بہبود کے لئے کل 15 اسکیمیں ہیں جن کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کھیل ، ثقافت و امور نوجوانان کے لئے 39 اسکیمیں ہیں جن کے لئے 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں فاٹا میں سال 2016-17 کے لئے سب سے زیادہ فنڈز مواصلات کے لئے رکھے گئے ہیں جو کل فنڈز کا 23.35 فیصد ہے جبکہ تعلیم کے لئے 22.19 فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ (جاوید/ طارق ورک )

متعلقہ عنوان :