فیصل آباد، نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی پرواز منسوخ ہونے سے عمرہ زائرین و ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی پرواز منسوخ ہونے سے عمرہ زائرین و ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی ، آج فیصل آباد ایئر پورٹ پر متاثرین کا شدید احتجاج ، عمرہ زائرین و دیگر گھروں کو واپس لوٹ آنے پر مجبور ہو گئے، آن لائن کے مطابق آج صبح آٹھ بجے کے قریب عمرہ زائرین ،دبئی و سعودی عرب جانے کیلئے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ آج گیارہ بجے روانہ ہونے والی پرواز صرف دبئی جائے گی ، جس کے باعث عمرہ زائرین سرپکڑ کر بیٹھ گئے اور انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہچانے پر اصرار کیا مگر فلائی دبئی کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ یہ پرواز منسوخ کر دی گئی اور اب دبئی بھی نہیں جائے گی جس کے باعث ابو ظہبی اور دبئی میں کام کرنیوالے لوگوں نے اپنے ویزے ایکسپائر ہونے کا بتایا کہ دبئی کے لئے پرواز چلانے پر اصرار کیا مگر اس کی بات نہ مانی گئی جس پر عمرہ زائرین اور دیگر افراد نے شدید احتجاج کیا جس پر مذکورہ کمپنی کی جانب سے مسافروں کے ٹکٹوں کے پیسے واپس کر نے کی یقین دہانی کروائی تا ہم اس صورتحال سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ لوگ بھی جواپنے عزیز و قارب کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ کر نے آئے پریشان دکھائی دیئے

متعلقہ عنوان :