سالٹ رینج کا علاقہ آثار قدیمہ کی جنت ہے،راجہ حبیب اللہ خان

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) کشمیر پریس کلب کے صدر راجہ حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع چکوال کی تاریخ کروڑوں سال پرانی ہے اور سالٹ رینج کا علاقہ آثار قدیمہ کی جنت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین میں اس وقت تعمیر وترقی کا ایک بھرپور دور جاری ہے۔ وہ چکوال پریس کلب میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، سیکرٹری فنانس عارف محمود اور چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے زمرے خان بھی موجود تھے۔ راجہ حبیب اللہ خان نے مزید بتایا کہ اس دور میں میڈیا ایک بھرپور قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آیا ہے لہٰذا صحافیوں پر یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کی اس طاقت کو عام آدمی کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے استعمال کریں۔ اس موقع پر سینئر صحافی خواجہ بابر سلیم محمود نے اپنی پانچویں کتاب صدر کشمیر پریس کلب راجہ حبیب اللہ خان کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :