افغانستان کے ساتھ باہمی مشاورت سے سرحدی انتظام خطے کیلئے اہم ہے‘ آصف زرداری

سرحد کو مناسب انداز میں محفوظ بنانے سے سرحد پار سے دہشتگردوں کی در اندازی کے الزامات کا سلسلہ بند ہوجائیگا

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ باہمی مشاورت سے سرحدی انتظام خطے کیلئے اہم ہے،سرحد کو مناسب انداز میں محفوظ بنانے سے سرحد پار سے دہشتگردوں کی در اندازی کے الزامات کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے انتہا پسندی پرقابو پا یا جاسکتا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان بداعنوانی ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بارڈرمینجمنٹ ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :