پیرو میں بارش و سیلاب نے تباہی مچادی ہلاکتوں کی تعداد 90تک جاپہنچی ،20افراد تاحال لاپتہ ، 350زخمی

سیلاب کے باعث 29ہزار گھر تباہ ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 64ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،7لاکھ 42ہزار افراد موسم کے باعث متاثر ہوئے ہیں،وزیر دفاع جارج نیٹو

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جنوبی امریکا کے ملکپیرو میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 90تک جاپہنچی جبکہ 20افراد تاحال لاپتہ اور 350زخمی ہیں،سیلاب کے باعث 29ہزار گھر تباہ ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 64ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،7لاکھ 42ہزار افراد موسم کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے شدید تباہی مچائی ،800 گاوں تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 90افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع کے مطابق 20افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 350زخمی ہیں،سیلاب کے باعث 29ہزار گھر تباہ ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 64ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،7لاکھ 42ہزار افراد موسم کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔سیلابی پانی نکلنے کے بعد عمارتیں ،گاڑیاں اور اہم املاک مٹی میں دھنسی ہوئی ہیں ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی گھروں کے اندر تک داخل ہو گئی ہے ،جس کے باعث لوگ اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔دو ہفتوں تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث پرو میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں اور کئی گاوں کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔