افغانستان، طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ 8 پولیس اہلکار ہلاک،16زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8پولیس اہلکار ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مغربی صوبے فراح میں طالبان کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر کے ترجمان اقبال باہیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل پشت رد سے منسلک چینی علاقے کی پولیس چوکی پر حملے کے بعد طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی ۔جھڑپ میں 8 پولیس اہلکارا ور 8 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور پولیس چوکی بھی طالبان کے کنٹرول میں آ گئی ہے۔