نامکمل باب پاکستان منصوبہ مسلم لیگ ق نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

92میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیاسابق دور میں 1ارب کے فنڈز مختص 25فیصد کام پر ہی ایڈوانس رقم کی ادائیگی ہوئی خادم اعلیٰ پنجاب کی سپیڈ پنجاب قومی یادگاری منصوبہ باب پاکستان کی طرف متوجہ کیوں نہیں ہوتی،خدیجہ فاروقی �و ملین لینے والی کمپنی صرف ایک سکول بناسکی،کروڑوں کی کرپشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی ایوان میں پیش کی جائے،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پاکستان کے وجود میں آنے کی قومی یادگار باب پاکستان منصوبہ نامکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کو وجود میں آئی70سال گزر چکے لیکن باب پاکستان منصوبہ ابھی تک ادھورا ہے خادم اعلیٰ پنجاب کی سپیڈ پنجاب قومی یادگاری منصوبہ باب پاکستان کی طرف متوجہ کیوں نہیں ہوتی۔

انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے بعد والٹن پر قائم مہاجر کیمپ کا دورہ کیا تھا اور یہ وہی جگہ ہے جہاں باب پاکستان تعمیر ہوتا تھاخدیجہ فاروقی نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نی1992میں منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا سابق صدر پرویز مشرف دور میں اس منصوبہ کیلئے 1ارب کے فنڈز مختص کیے گئے جبکہ 25فیصد تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کو نامعلوم ہدایات پر ایڈوانس ہی رقم ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

باب پاکستان منصوبہ کے سریا کو زنگ لگ چکا ہے ۔15سو ملین لینے والی کمپنی صرف ایک سکول بناسکی اس منصوبہ میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی 24سو ملین میں سے تعمیراتی کمپنی کو15سو ملین کی ادایئگی کردی گئی تھی جس میںسے صرف ایک سکول ہی تعمیر کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے اور ایوان کو بتایا جائے کہ یہ قومی یادگاری منصوبہ کب مکمل ہوگا اور کہ تعمیراتی کمپنی سے رقم واہگذار کرواکرقومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور اس رقم سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائی