لاہور، ہنڈا موٹربائیک کے شوروم میں ڈکیتی،تین ملزمان دوکان میں توڑ پھوڑ کرکے نقدی رقم لے کر فرار

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) فیروزپور روڈ پر ہنڈا موٹربائیک کے شوروم میں ڈکیتی تین ملزمان نے دوکان میں توڑ پھوڑ کرکے نقدی رقم بھی لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیروزپور روڈ پرواقع ہنڈا موٹرسائیکل کے شوروم میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین ڈاکو کرولا گاڑی میں بیٹھ کر آئے دوکان کے تالے توڑے اور شوروم کے اندر توڑ پھوڑ کرکے نقدی سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے۔(محبوب)

متعلقہ عنوان :