پیپلزپارٹی چوروںکی جماعت ، شرجیل میمن اربوں کی کرپشن کرکے شور مچا کر چھپنا چاہتے ہیں،طلال چوہدری

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چوروںکی جماعت ہے شرجیل میمن اربوں کی کرپشن کرکے شور مچا کر چھپنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز شرجیل میمن کی طرف سے کراچی میں پریس کانفرنس کے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کر ایک چور ہیں جو اربوں کی کرپشن کرکے شور مچا رہے ہیں اور ان چوروں کا وطیرہ ہے کہ کرپشن کرکے سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،شرجیل میمن کی چوریاں ذوالفقار مرزا سے پوچھ لیں،یہ چوروں کا وہ ٹولہ ہے جو سندھ کے گٹر کے ڈھکن تک بیچ کر کھا گیا یہ چور ٹولہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف بات کرنے سے پہلے انکے خلاف کوئی الزام تو لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ چور ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی مگر اب ہم ان کو سیاست کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :