بھارت،گجرات میں مذہبی فسادات ،کم از کم ایک ہلاک ،متعدد زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے ہیںجس کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک جب کہ دیگر 14 زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پانچ ہزار ہندوؤں نے ایک مسلم رہائشی علاقے پر حملہ کیا اور وہاں درجنوں مکانات نذر آتش کر دئیے۔

(جاری ہے)

پتن ضلعے کے ایک گاؤں میں ہفتے کے روز یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندو طلبہ کی جانب سے مسلمان طلبہ پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا گیا۔ مسلم برادری کے ارکان نے بھی اس دوران پتھراؤ کیا جب کہ پولیس کو ان فسادات کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ گجرات میں اس سے قبل بھی مذہبی فسادات سینکڑوں افراد کی جان لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :