آسٹریلیا ، شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان ٹکرانے کا خطرہ، نمٹنے کی تیاریاں

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں گزشتہ کئی سالوں کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ? موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :