برلن کرسمس مارکیٹ حملہ،جرمن پولیس کا نو ماہ قبل ہی انتباہ

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پتہ چلا ہے کہ جرمن پولیس نے برلن کرسمس مارکیٹ حملے سے نو مہینے قبل ہی اس کی پیش گوئی کر دی تھی اور حملہ آور انیس عامری کے حوالے سے خبردار کیا تھا کہ وہ کسی حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس کی جانب سے اس واضح انتباہ کے باوجود حکام اٴْسے جبری طور پر اٴْس کے وطن تیونس واپس بھیجنے کی ہدایات کو یہ کہہ کر نظر انداز کرتے رہے کہ ایسا کرنا قانونی طور پر ناممکن ہے۔برلن کرسمس مارکیٹ پر ایک ٹرک کی مدد سے کیے گئے اس حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :