سعودی عرب ،پاکستانی کا اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کرنے کا فیصلہ

محمد ریاض کی معافی سے دس بھارتیوں کی جان بچ سکتی ہے،رپورٹ

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان کے ایک شخص نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب بھارت کے دس نوجوانوں کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی کی العین عدالت نے موت کی سزا پانے والے دس ہندوستانی نوجوانوں کی سزا معاف کرنے کے بدلے خوں بہا جمع کروانے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے پنجاب سے ابو ظہبی جا کر کام کرنے والے ان لڑکوں کو سنہ 2015 میں ایک جھڑپ کے دوران ایک پاکستانی نوجوان کے قتل کا مجرم پایا گیا اور انھیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات میں شریعہ کے مطابق اگر قتل کے مجرم اور مقتول کے خاندان کے درمیان صلح ہو جائے اور اگر متاثرہ خاندان معاف کر دے تو سزائے موت کے خلاف عدالت میں اپیل کی جاسکتی ہے۔ پاکستانی شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض نے اپنے بیٹے محمد فرحان کے قاتلوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :