بانی ایم کیو ایم کے مودی سے مدد مانگنے کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اعجاز احمد چوہدری

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے مودی سے مدد مانگنے کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،بانی ایم کیو ایم را کے ایجنڈ ے پر ہے اور بھارت سے پیسہ لے کر کراچی میں دہشتگردی کرواتا رہااور ہزاروں بے گناہ پاکستانوں کو قتل کروایا ہے۔

حکومت الطاف حسین کے خلا ف کروائی کرنے میں بلکل سنجیدہ نہیں ۔ الطاف حسین مسلسل مودی کی زبان بول رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے لیکن وہ پھر بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آ رہا ۔پاکستان میں بھی ان کے باقیات بے نقاب ہو چکی ہیںمہاجر قوم کو سوچنا چائیے۔ انٹرپول کے ذریعے الطاف حسین کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔حکمران سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے اور وہ خاموش تماشائی بنے کے بجائے آرٹیکل 6 پر عمل کرتے ہوئے الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلائے۔بعد ازںقصور میں اعجاز احمد چوہدری نے کالج کے سپورٹس کنونشن میں شرکت کی اور کامیاب ہونے والے کرکٹ کے چمپئین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔