افغانستان ، فضائی حملوں میں داعش کے 33جنگجو ہلاک ، داعش نے جاسوسی کے الزام میں 3شہریوں کو پھانسی دیدی

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) افغانستان میں فضائی حملوں میں داعش کے 33جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ داعش نے پولیس کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3شہریوں کو پھانسی دیدی۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں فضائی کاروائیوں میں داعش کے 33جنگجوئوں کو ہلاک کردیا گیا۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق فضائی کاروائی ضلع کوٹ کے علاقے میں کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے اسلحے کو بھی تباہ کردیا گیا ۔شدت پسندوں کو ضلع کے علاقے صاحبہ،ملا بدر اور چنار می نشانہ بنایاگیا ۔افغان نیشنل آرمی کی201صلیب کور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ضلع نازیان میں اسی طرح کی کاروائی میں 2کمانڈروں سمیت 22جنگجو مارے گئے تھے ۔ادھر شمالی صوبہ جائوزجان میں داعش نے پولیس کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3شہریوں کو پھانسی دیدی۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ ضلع درزاب میں پیش آیا ۔صوبائی پولیس چیف عبدالحفیظ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کا حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :