سراج الحق 21 اپریل کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، عبدالواسیع

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسیع نے کہا ہے کہ مرکزی امیر سراج الحق 21 اپریل کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، کارکن جلسہ کا کامیاب بنانے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کریں ، صوبہ بھر میں جماعت اسلامی کامیاب کے جلسوں نے اسلامی انقلاب کے لئے راستہ ہموار کردیا ہے ان خیالات اظہار انہوںنے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر میں جلسہ کے کامیابی کے لئے منعقدہ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق ایم این اے بختیار معانی نے جلسہ کے لئے کئے گئے اقدامات اور مختلف شعبوں کے لئے کمیٹیوں زمہ داران کا اعلان کرکے سٹیج انتظامات کے لئے یوتھ ونگ کے صدر جمال خان ، فلیکس اور بلیز بورڈز کے لئے علیم اللہ ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے لئے خیر الرحمان ، تحصیل درگئی میں رضوان اللہ اور تحصیل بٹ خیلہ میں امجد علی شاہ کے قیادت میں کمیٹیوں کا اعلان کیا ، ضلعی امیر مولانا جمال الدین نے بھی کارکنوں کا جلسہ کے کامیابی کے لئے ہدایت کی صوبائی قیم نے کہا کہ ملاکند ڈویژن میں جماعت اسلامی پر پہلے بھی اعتماد موجود ہے اور اس جلسہ سے یہاں جماعت اسلامی کے مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :