معین خان اکیڈمی ورلڈ کپ پری سیزن وارم اپ کھیلنے کیلئے دبئی جائے گی‘ معین خان

31مارچ تا 17پریل منعقدہ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کی یوتھ ٹیمیں حصہ لیں گی

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ایچ کے ایس زیڈ یوتھ ورلڈ کپ پری سیزن وارم اپ ٹورنامنٹ 31مارچ تا 17اپریل2017دبئی میں کھیلا جائے گا۔جس میں پاکستان، انگلینڈ اور بھارت کی انڈر 12،انڈر14اورانڈر 19کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس بات کا اعلان لیجنڈری کرکٹر معین خان ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر (معین خان اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی) ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب، معین خان کرکٹ اکیڈمی نے کیا ان کے ہمراہ کرنل شرافت حسین نقوی اور میڈیا کوارڈنیٹر امیر اکرم خان بھی موجود تھے۔

انڈر19ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ٹیموں کا اعلان 27اور 28مارچ کو کیا جائے گا۔معین خان نے مزید کہا کہ اس دورے سے نوجوان کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگا اور انہیں نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ سے آگاہی حاصل ہوگی بلکہ ان کیلئے یہ نادر موقع بھی ہوگا کہ وہ خود کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرائیں۔

(جاری ہے)

یہ دورہ ان کے کرکٹ کیرئیر میں ایک نئی روح پھونکے گا اور ان کے اعتماد میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شرکت کررہی ان میں ایچ کے ایس زیڈ کرکٹ اکیڈمی (لندن)، معین خان اکیڈمی (پاکستان) اور ہربھجن سندھ اکیڈمی آئی سی سی اکیڈمی(بھارت) شامل ہیں ۔31مارچ سے مقابلوں کا باقاعدہ آغا ز فلڈ لٹ میںہوگا۔معین خان کرکٹ اکیڈمی انڈر19کی قیادت اعظم خان دیگر کھلاڑیوں میں محمد ہنزلہ، شرجیل الرحمن، تیمور علی خان، محمد دانش اقبال،اسلام حنیف مجید، معیز عبدالجباراورسید شہیرعلی،محمد عمیر مغل، محمد ابراہیم،حریری شاہدبٹ اورطیب شامل ہیں۔

رضوان سعید کوچ جبکہ محمود حامد منیجر ہونگے۔سابق قومی کپتان معین خان جنہوں نے کرکٹ کے مختلف شعبوںمیں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ معین خان کرکٹ اکیڈمی میں باصلاحیت کرکٹرز پر بھرپورتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے بھی منسلک ہیں جس نے دو بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔