سبی،کبڈی ٹورنامنٹ خان خدائیداد خان نے جیت لیا

کھیلو ں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے درمیان پیاد محبت کو فروغ ملتا ہے،کرنل ذوالفقار علی باجوہ

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ،میر فرید رئیسانی اور قادر بخش لونی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان آل سبی کبڈی ٹورنامنٹ خان خدائیداد خان مرغزانی نے اپنے نام کر لیا شاندار مقابلے نے شائقین کبڈی کو لاجواب کردیاکھیلو ں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے درمیان پیاد محبت کو فروغ ملتا ہے جبکہ ایف سی اور عوام کے درمیان رابطے مستقبل میں قیام امن خوشحالی ترقی کی راہ میںمددگار ثابت ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدیات پر یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ہیڈ کوارٹر سبی سکاؤٹس میںسبی سکاؤٹس وڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل سبی کبڈی ٹورنامنٹ کرایا گیا جس میں سبی کی مایاناز کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا شاندار فائل مقابلہ خان خدائیداد خان مرغزانی سبی اور پیر سخی صالم شاہ بخاری کبڈی ٹیموں کے درمیاں کھیلایا گیا جس کے ریفری کے فرائض مہیم خان خجک نے سرانجام دئیے شاندار کبڈی کا فائنل دیکھنے کیلئے سبی سے سینکڑوں شائقین کبڈی گراؤنڈ میں موجود تھے فائنل میچ کے مہماں خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ تھے جبکہ ونگ کمانڈر سید شاہ مسعود ، سی او میجر قاسم شرازی، میجر آصف شہزادکیپٹن امان اللہ ، کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی ،ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ،میر فرید خان رئیسانی ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) سبی کے چیئرمین عبدالجبار سیلاچی، وائس چیئرمین حاجی محمد صدیق لونی، صدرآزاد خان، جنرل سیکرٹری و بانی میر قادر بخش سیلاچی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری احمد خان لونی، ڈایریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک آزاد خان خجک، حاجی سعید الدین طارق، طاہر عباس کے علاوہ قبائلی عوامی سیاسی شخصیات بھی موجود تھے دونوں جانب سے کبڈی کے کھیل شاندار مظاہرہ کیا گیا دونوں جانب سے بہترین جسمانی صحت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا سخت مقابلے کے بعد خان خدائیداد خان مرغزانی نے اپنے نام کرلیا اس موقع پر کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ کبڈی کا کھیل نہ صرف جسمانی بلکہ ذہینی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے اور آپس میں پیار محبت بھائی چارے کی فضاقائم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے ایف سی ملکی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کرنے میں پیش پیش ہے نوجوانوں اور علاقائی عمائدین کے تعاون سے سبی سمیت بلوچستان بھر میں قیام امن خوشحالی ترقی کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے ہمارا مقصد امن کا قیام ہے دشمن عناصر کے تمام حربے عوام کے تعاوں سے ناکام بناناہے کھیل ہمارے زہن اور جسم کو چست و توانا رکھتا ہے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے کھیل کے میدانوں میں ملک وقوم کا نام روش کرسکتے ہیںبلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا جبکہ یہاں کے لوگ جفاکش محنتی بہادر اور غیور محب وطن ہیں جن کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازہ ہے کبڈی کے کھیل میںکھلاڑیوں کا جوش وجذبہ کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے آج کے دن جس مہارت سے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جبکہ ناکام ہونے والی ٹیم مزید محنت کرے ایف سی ان کو مزید کھیل کے مقابلے میں حصہ لینے کا مواقع فراہم کرے گی زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش وجذبے سے مناتی ہے اور ہم سب آزاد وطن میں رہنے والے باشندے ہیں ہمیں یوعم پاکستان کی تمام تقریبات میں حصہ لے کر متحد قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان فرنٹیئر کور ملکی دفاح بقاء سلامتی امن واستحکام کیلئے عظیم قربانیوں کی تاریخ رقم کررہی ہے شہدائے ایف سی کی عظیم قربانیوں سے بلوچستان میں امن خوشحالی کی راہ ہموار ہورہی ہیں ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے ان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے وطن عزیز کے انچ انچ کی حفاظت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے کریں گیاکمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا کہ سبی میں کبڈی کا ٹیلنٹ نمایاں ہے اسی سلسلے کو مزید آگئے لے جاتے ہوئے جشن سبی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی کے تعاون سے آل پاکستان جشن سبی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے کبڈی کے کھلاڑی اس سلسلے میںابھی سے ہی تیاریاں شروع کردیں تاکہ شائقین کبڈی کا شاندار مقابلے دیکھنے کو مل سکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) سبی کے جنرل سیکرٹری وبانی قادر بخش لونی نے سبی میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے اور شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ، کمانڈنٹ سبی سکا ؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ سمیت تمام آفیسران کو شکریہ ادا کیا بعدازاں دونوں ٹیموں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی دی گئیں جبکہ کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقا علی باجوہ اور کیپٹن امان اللہ ۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی میر فرید رئیسانی کوڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) سبی کے رہنماحاجی محمد صدیق لونی، قادربخش لونی نے خصوصی شیلڈز بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :