پاک افغان قانون سازوں، سول سوسائٹی اور میڈیا اراکین کے تین روزہ مذاکرات (آج ) سے اسلام آباد میں ہونگے

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

کابل /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان اور افغانستان کے قانون سازوں، سابق حکام، سول سوسائٹی اور میڈیا کے اراکین کے تین روزہ مذاکرات (آج ) پیر سے اسلام آباد میں ہونگے جن میںدونوںممالک کے درمیان قریبی تعلقات کیلئے راہیں تلاش کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں انڈیپینڈنٹ تھنک ٹینک سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز اور کابل میں مقیم ویمن اینڈ پیس سٹڈیز آرگنائزیشن کے درمیان ایک ایسے موقع پر بات چیت ہورہی ہے جب کشیدگی کے باعث دوطرفہ سرکاری رابطے متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان لندن میں اہم مذاکرات ہو ئے تھے۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت کی میزبانی میں 15 مارچ کو لندن میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر براے خارجہ امور سرتاج عزیز، افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر، پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال اور برطانیہ کی قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ نے شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ملک میں شدت پسندی کی تازہ لہر میں 100 سے زیادہ ہلاکتوں کے بعد 16 فروری کو افغانستان سے متصل اپنی سرحد غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :