وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیراحسن اقبال کی ملاقات، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سی پیک گیم چینجرہے ،تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، چین پاکستان میں51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں اربوں ڈالر کا مزید اضافہ ہو گا،شہباز شریف

اتوار 26 مارچ 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے - سی پیک گیم چینجرہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی- انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں - چین پاکستان میں51 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر کا مزید اضافہ ہو گا- انہوںنے کہا کہ ساہیوال میں کول پاورپلانٹ کا منصوبہ انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے - 1320 میگاواٹ کا یہ منصوبہ دسمبر 2017 ئ کی مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل ہو گا - وزیر اعلی نے کہا کہ چین سمیت دنیا کی تاریخ میں اتنے پیداواری گنجائش کے منصوبے پر ایسی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی- منصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے -دنیا میں آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہو رہا ہے - انہوںنے کہا کہسی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں -سی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا-