پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دیں

آصف زرداری نے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز ،بلاول بھٹو نے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس بلا

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دیں،آصف علی زرداری نے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز جبکہ بلاول بھٹو نے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں پارٹی کے تنظیمی امور، انتخابات کی تیاریوں کے آغاز سمیت آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔