ریکارڈ ترقیاتی میگاپراجیکٹس کی بدولت ملک دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گھنائونی سازشوں میں مصروف ہیں،ریاض گجر

اتوار 26 مارچ 2017 23:00

فیصل آباد ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صوبائی رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ریکارڈ ترقیاتی میگاپراجیکٹس کی بدولت ملک دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر گھنائونی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ آئندہ الیکشن 2018 میں مسلم لیگ ( ن ) کارکردگی کی بناپر ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔

اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا روزگار کی دستیابی سے عوام پاکستانیوں کی قسمت سنور جائیگی اور ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوگی ۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ ترقی کی روڈ میپ قومی معیشت کیلئے تازہ ہواء کا جھونکا ہے ملک کی معیشت کو ٹیک آف کرتا دیکھ کر ملک دشمن قوتو کو تکلیف ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے لہذا اس پر سیاست کرنے کی بجائے عوام میں زیادہ سے زیادہ اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو قربانیاں دیں اس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ کی تکمیل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پوری قوم حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دے تاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :